لاہور سفاری زو میں نیل گائے کے ہاں ننھے مہمانوں کی آمد

لاہور سفاری زو میں نیل گائے  کے ہاں ننھے مہمانوں کی آمد

لاہور(ویمن رپورٹر)لاہور کے سفاری زو رائیونڈ روڈ میں نیل گائے کے ہاں ننھے مہمانوں کی آمد، تین نیل مادی کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مہمانوں کی آمد سے نیل گائے کی تعداد چھ سے بڑھ کر نو ہوگئی۔نیل گائے زیادہ تر بارڈر ایریا میں پائی جاتی ہے ، نیل گائے کی خوراک میں چارہ ، کالے چنے جبکہ موسمیاتی شدت سے بچانے کیلئے وٹامنز شامل کر دیے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ مادی براؤن رنگ کی اور نر گرے رنگ کے ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں