پنجاب یونیورسٹی :روسی زبان کی ترویج کیلئے کلاس رومز کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی :روسی زبان کی  ترویج کیلئے کلاس رومز کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)روسی سفیر البرٹ پی خوریو نے پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کی تدریس و ترویج کے لئے تزئین نو شدہ کلاس رومز کا افتتاح کیا۔

روسی وفد میں رشین ہاؤس پاکستان کے ہیڈ رسلان ایم پروخورو و دیگر شامل تھے۔ کلاس رومز کی تزئین و آرائش روسی حکومت کی فنڈنگ سے کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی سفیر البرٹ پی خوریو نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ روس پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو فروغ دے رہا ہے اور پہلی دفعہ پاک روس تجارت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں