والٹن ریلوے کراسنگ:23 گرڈرز رکھنے کا کام 3 دنوں میں مکمل کرنیکی ڈیڈلائن

والٹن ریلوے کراسنگ:23  گرڈرز رکھنے کا کام 3 دنوں  میں مکمل کرنیکی ڈیڈلائن

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی بی ڈی پنجاب نے روٹ 47 کو والٹن ریلوے کراسنگ کو ملانے والے فلائی اوور کے گرڈرزکا کام رات سے شروع کر دیا۔۔۔

 ریلوے کی طرف سے رات 12 سے صبح چھ بجے تک کا تین دن کا وقت دیا گیا ہے، سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ 23گرڈرز رکھنے کا کام تین دنوں میں مکمل کر لیا جاے گا ، گرڈرز رکھنے والے حصے پر سو فیصد کام مکمل ہو جائے گا، فلائی اوور کو والٹن روڈ تک رسائی دینے کے لئے روڈ پر بھی کام جاری ہے ، سی بی ڈی روٹ 47 سے ملانے کے لئے ایم ایس سی وال تک سلوپ کی اسفالٹ بھی مکمل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں