ایل ڈی اے: حکومتی پالیسی غیر واضح، نئے ترقیاتی منصوبے شروع نہ ہوسکے

ایل ڈی اے: حکومتی پالیسی غیر واضح، نئے ترقیاتی منصوبے شروع نہ ہوسکے

لاہور(شیخ زین العابدین)ترقیاتی کاموں سے متعلق حکومتی پالیسی سامنے نہ آنے کے سبب نئے منصوبے شروع نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ترقیاتی اداروں کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس زیر تعمیر منصوبوں کو بھی مکمل کرنے میں سست روی برتنے لگے ، ایل ڈی اے اور سی بی ڈی کے جاری ترقیاتی منصوبے تاحال تکمیل کے منتظر ہیں،بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور پراجیکٹ تاحال مکمل نہ ہوسکا، ایل ڈی اے کے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز اور شاہدرہ پراجیکٹ کی ملحقہ سڑکیں مکمل نہ ہوسکیں، سی بی ڈی پنجاب کے والٹن روڈ، سی بی ڈی بلیوارڈ اور فلائی اوور کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہوسکا، نومنتخب پنجاب حکومت کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق پالیسی نہ آنے کی وجہ سے منظور شدہ سکیموں کے سنگ بنیاد نہ رکھے جا سکے ، ماضی میں ایل ڈی اے کو گڑھی شاہو فلائی اوور اور کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر کی اجازت دی گئی، نومنتخب پنجاب حکومت میں منظور شدہ منصوبوں کے سنگ بنیاد نہ رکھے گئے، سی بی ڈی پنجاب کو وائے جنکشن برکت مارکیٹ پر میگا پراجیکٹ کی اجازت ملی، سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے تاحال وائے جنکشن پراجیکٹ پر کام کا آغاز نہ کیا گیا، پنجاب حکومت نے تاحال مستقبل کے منصوبہ جات کو بھی حتمی شکل نہ دی، ترقیاتی ادارے شہر میں میگا پراجیکٹس سے متعلق تذبذب کا شکار ہے۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے، آئندہ ماہ سے شہر میں میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں