سکولوں کے اوقات کار میں15منٹ کی کمی

سکولوں کے اوقات کار  میں15منٹ کی کمی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی۔

گرلز سکول صبح 7 بج کر 45 پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی، بوائز سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 11 بج کر 45 منٹ پر اور بوائز سکولز کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔ ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ کے سکول صبح پونے 8 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا 12 بجے ہوگی ، سیکنڈ شفٹ کے سکول سوا 2 بجے لگیں گے اور چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں