روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کا الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ

روس کے سفیر البرٹ پی خوریف  کا الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ

لاہور(ویمن رپورٹر)ہمارے ثقافتی اقدار، آرٹ، فنون لطیفہ کے لئے یہ مثبت اشارے ہیں کہ دُنیا بھر کے ممالک کے سفیر، وفود گاہے بگاہے الحمرا آرٹ میوزیم، کلچرل کمپلیکس کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسی اثنا میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔ریشین سفارت خانے سے الینا کولسنکووا بھی انکے ہمراہ تھیں۔البرٹ پی خوریف نے پاکستانی آرٹسٹوں کے کام دیکھا اور انکی پذیرائی کی ۔ انہیں الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں پاکستانی آرٹسٹوں کے سینکڑوں فن پارے دکھائے ،جنکی البرٹ پی خوریف نے دل کھول کر تعریف کی اور الحمرا افسران کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں