جی سی یونیورسٹی میں تنازعات کے متبادل حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں تنازعات کے متبادل  حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈاکٹر اقبال لا سکول کے زیرِ اہتمام آلٹرنیٹیوڈسپیوٹ ریسولویشن(تنازعات کے متبادل حل)کے موضوع پر انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے برطانیہ اور انڈیا سے قانونی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ افتتاحی سیشن میں بین الاقوامی مقررین نے شرکت کی جن میں انگلینڈ سے پروفیسر ڈاکٹر ہرمن روبورگ ،انڈیا سے سابق ایڈووکیٹ جنرل ہریانہ ہمانشو راج نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں