پھول نگر:بااثر ملزموں نے بجلی چوری کا ملزم پولیس حراست سے چھڑا لیا

 پھول نگر:بااثر ملزموں نے بجلی چوری  کا ملزم پولیس حراست سے چھڑا لیا

پھول نگر (نامہ نگار)پھول نگر میں بااثر ملزموں نے بجلی چوری کا ملزم پولیس حراست سے چھڑا لیا۔

چوکی انچارج دیناناتھ انجینئرعامر اسلم کو اطلاع ملی کہ تھانہ صدر پھولنگر میں درج بجلی چوری کے مقدمے کا ملزم صابر اپنی گلی میں کھڑا ہے ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جس کے شور پر اس کے ساتھیوں محسن ،فیصل،عاصم اور5نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا اور زبردستی ملزم کو چھڑا کر لے گئے ۔چوکی انچارج کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں