15 کروڑ کی مبینہ خورد برد،میونسپل کمیٹی پتوکی کے افسروں کیخلاف انکوائری

 15 کروڑ کی مبینہ خورد برد،میونسپل کمیٹی  پتوکی کے افسروں کیخلاف انکوائری

پتوکی (تحصیل رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن بی ڈویژن لاہور نے میونسپل کمیٹی پتوکی میں15کروڑ روپے کی مبینہ خوردبرد کرنے پر سابق چیف آفیسر خالد محمود،سابق میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر زاہد محمود۔۔۔

میونسپل آفیسر فنانس سید محمود الحسن،سب انجینئر ، آفس سپرنٹنڈنٹ اظہر علی،سابق ٹیکس سپرنٹنڈنٹ امیر علی،نائب قاصد تصور سلیم بھٹی،جاوید اصغر،لائٹ انسپکٹر محمد اشرف،ملک شوکت علی،ملک محمد زمان و ٹھیکیداروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔ الزامات کے مطابق تیل کی مد میں 8 کروڑ روپے نکلوائے گئے ،میونسپل کمیٹی کی ملکیتی د کانوں کے کرایوں میں کمی،بقایا جات کو ختم کرنے کے علاوہ فرضی اور بوگس کوٹیشنز کی مد میں کروڑوں روپے کے بل نکلوائے گئے ۔ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی طرف سے بھی برہمی کا اظہار کیا گیا ۔مقامی شہری کی درخواست پر انکوائری کا آغاز کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں