دین سے دوری کی وجہ سے ملک میں افرا تفری :مولاناامجد

دین سے دوری کی وجہ سے ملک  میں افرا تفری :مولاناامجد

لاہور (سیاسی نمائندہ)دین اسلام سے دوری کی وجہ سے ملک میں افرا تفری ہے ۔یہ بات جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فتنے عام ہوتے چلے جا رہے ہیں، ان فتنوں سے بچانے کے لیے نوجوان نسل کو اور گھروں کے ماحول کو دین کے ساتھ جوڑنا ضروری ہوگیا ہے ، دین اسلام سے دوری کی وجہ سے ملک میں افرا تفری ہے اور گناہ عام ہوتے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں