انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں:گورنر پنجاب

انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں:گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر رئوف افتخار احمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پی ہوٹا کے ڈائریکٹر ویجیلنس عدنان احمد بھٹی بھی موجودتھے ۔

ملاقات کے دوران کڈنی ٹرانسپلانٹ کے شعبہ میں بہتری کے لیے اقدامات اور مزید قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں۔ ڈاکٹر رئوف افتخار احمد نے جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی قابل تحسین ہے ۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر رئوف کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کو سراہا اور انہیں تعریفی سند دی ۔دریں اثنا گورنر بلیغ الرحمن نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن\\\'\\\' لیرا\\\'\\\'کے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں