جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر نعمان شاہد (مرحوم)کیلئے قرآن خوانی

 جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر نعمان شاہد  (مرحوم)کیلئے قرآن خوانی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے )ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام ڈاکٹر نعمان شاہد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں اجتماعی دعا اور قرآن خوانی ہسپتال کی مسجد میں ہوئی، جس میں پرنسپل الفرید ظفر، صدر وائی ڈی اے ایل جی ایچ ڈاکٹر حسیب تھند، ڈاکٹرز اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پرنسپل نے ڈاکٹر کمیونٹی کو یقین دلایا کہ دوران ملازمت وفات پانے والے میڈیکل آفیسر کیلئے حکومتی مالی امداد کا کیس جلدحکومت کو ارسال کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں