گندم خریداری پر حکومت اپنی پالیسی واضح کرے :مرکزی مسلم لیگ

 گندم خریداری پر حکومت اپنی پالیسی  واضح کرے :مرکزی مسلم لیگ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ گندم خریداری پر حکومت اپنی پالیسی واضح کرے ، ابہام کے باعث کسان کو نقصان ہورہا ہے ۔

کسان اپنی گندم مافیا کے ہاتھوں سستی بیچنے پر مجبور ہیں ۔ کسانوں کو اگر کھاد اور زرعی ادویات سستی فراہم نہیں کی گئیں تو گندم کی خریداری کی ذمہ دار بھی حکومت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں