روانڈا نیشنل پولیس آفیسرز کے وفد کاسیف سٹیز کادورہ

روانڈا نیشنل پولیس آفیسرز  کے وفد کاسیف سٹیز کادورہ

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)روانڈا نیشنل پولیس آفیسرز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا۔وفد میں روانڈا نیشنل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس اور چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس شریک تھے ۔

اس موقع پر وفد کو مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔آپریشن کمانڈر محمد شفیق نے وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔وفد نے سیف سٹی آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے شہر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں دورے کے اختتام پر وفد اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں