ضمنی انتخابات بارے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل

ضمنی انتخابات بارے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے پرعزم ہے اور متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 14 قومی و صوبائی حلقوں پر منعقدہ ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے ، 2599 پولنگ سٹیشنز میں سے 419 انتہائی حساس جبکہ 1081کوحساس قرار دیا گیا ہے ۔ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے ، الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔دریں اثنا سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات اور پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں