4سال بعد بھی سرکاری ملازمین کو اپارٹمنٹس ملے نہ پیسے

4سال بعد بھی سرکاری ملازمین کو اپارٹمنٹس ملے نہ پیسے

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے میں سرکاری ملازمین کے پیسے ڈوب گئے ، سرکاری ملازمین سے وصول ہونے والے کروڑوں روپے بینک اکاؤنٹس میں بند ہیں، چار سال سے زائد عرصہ بعد نہ سرکاری ملازمین کو اپارٹمنٹس ملے نہ پیسے واپس ہوئے ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس ، ریلویز ، ایکسائز ، کسٹمز ، اینٹی کرپشن کے ملازمین نے پیسے جمع کرائے ، سی اینڈ ڈبلیو، ہاؤسنگ، محکمہ صحت، ضلعی حکومت کے ملازمین کے بھی پیسے ڈوبنے لگے ، ایل ڈی اے نے 2019 میں سرکاری ملازمین کو رہائش دینے کا منصوبہ متعارف کرایا، نادرا کی تصدیق کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے چار ہزار سرکاری ملازمین کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ، چار ہزار میں سے 896 سرکاری ملازمین نے تین مرلے کا اپارٹمنٹ لینے کے لیے ایڈوانس پیمنٹ بینک آف پنجاب میں جمع کرائی، سرکاری ملازمین نے فی کس دو لاکھ ستر ہزار روپے بینک آف پنجاب میں جمع کرائے ۔سرکاری ملازمین کے 24 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار روپے بینکس استعمال کر رہے ہیں، سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی دھوکہ دہی پر ملازمین نے ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست دے دی، درخواست میں اپارٹمنٹ دینے کی استدعا کی گئی ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نیفڈا کو بھی درخواست کی کاپی ارسال کی گئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں