الیکشن: پولنگ ایجنٹس کیلئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام

الیکشن: پولنگ ایجنٹس کیلئے  پر تکلف ناشتے کا اہتمام

لاہور(سپیشل رپورٹر)ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی طرف سے ووٹنگ کے دوران پولنگ ایجنٹس کی ذمہ داریاں نبھانے والوں کیلئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

 امیدواروں کی طرف سے نہ صرف پولنگ ایجنٹس بلکہ انتخابی مہم میں سرگرم رہنے والے رہنماؤں اورمتحرک سپورٹرز کو بھی ناشتے کی دعوت دی گئی جن کی حلوہ پوری، سری پائے، نان چنے، پراٹھے، چائے او ر لسی سے تواضع کی گئی۔ ناشتے کے بعدپولنگ ایجنٹس کو ووٹنگ کے عمل کے حوالے سے دی گئی تربیت بارے دوبارہ آگاہی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں