مڈغاسکر کو ملت ٹریکٹر میسی فرگوسن یونٹس کی برآمدات کا افتتاح

مڈغاسکر کو ملت ٹریکٹر میسی فرگوسن یونٹس کی برآمدات کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر)مڈغاسکر کی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاڈاپ مڈغاسکر، (ورلڈ بینک پراجیکٹ) کی نمائندگی کرنے والی مسز اولیوا رافالیمانانا اور میسی فرگوسن۔۔۔

 مڈغاسکر کی نمائندگی کرنے والے مسٹر سولوفو ربیزانہری کی قیادت میں 19-04-2024 کو ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی فیکٹری کا دورہ کیا۔ مڈغاسکر کو ملت ٹریکٹرز میسی فرگوسن ماڈل: MF-360 (4wd) 27 یونٹس کی برآمدات کا افتتاح کیا۔یہ ٹریکٹر خصوصی تجارتی اقدام یعنی \\\"دی مڈغاسکر پراجیکٹ\\\" کے تحت برآمد کیے جا رہے ہیں، جس کی مالی اعانت عالمی بینک نے فراہم کی ہے ، MTLکے پرنسپل AGCO-USA  کے ذریعے ، جو دنیا کے مشہور برانڈ کے مالک اور پروڈیوسر ہیں۔اس پراجیکٹ کا مقصد مڈغاسکر میں زرعی ترقی اور فارم میکانائزیشن کو بڑھانا ہے جس کے ذریعے دنیا کے سب سے سستے اور اعلیٰ معیار کے ٹریکٹر یعنی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے پاکستان میں تیار کردہ MF ماڈل استعمال کیے جائیں گے ۔وفد کے ارکان نے تکنیکی سہولیات، پیداواری نظام کا بغور دورہ کیا اور کمپنی کی جانب سے معیار کو سختی سے برقرار رکھنے کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں