طلبا کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ

طلبا کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہائوس میں اجلاس ہوا، محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام ریجنل دفاتر کے افسروں نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں سٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے تمام متعلقہ حکام کو سٹوڈنٹس کیلئے مکمل ر ہنمائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا اپنی سواری کے خواہشمند ہر سٹوڈنٹ کی اپلائی کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کریں ، سٹوڈنٹس کو یقین ہے کہ ہماری حکومت لیپ ٹاپ سکیم کی طرح بائیک سکیم بھی کامیاب بنائے گی۔ اب تک سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے بائیکس پراجیکٹس میں دلچسپی دکھائی ہے ۔ بہت سے سٹوڈنٹس اس سلسلے میں ر ہنمائی چاہتے ہیں جس کے لئے یونیورسٹیز میں ان کے پاس آپ خود جائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ عزم و خواہش ہے کہ ہمارے سٹوڈنٹس کی سفری پریشانیاں ختم ہوں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسر اپنے اضلاع اور علاقوں میں روڈ شوز اور ایونٹس منعقد کرکے سکیم سے متعلق آگاہی دیں۔ میں خود بھی تعلیمی اداروں کے دورے کر کے وزیر اعلیٰ کی حقیقی ویژن کو سٹوڈنٹس تک پہنچا رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا عوام نے ضمنی انتخابات میں ووٹ بھروسے ، کارکردگی اور اچھی امید کو دئیے ہیں۔ سٹوڈنٹس کی دلچسپی کو مدنظر رکھیں تو 20 ہزار بائیکس بہت کم ہیں،دوسرا فیز بھی جلد لانچ کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں