کارسواروں نے نوجوان کو اغوا کر کے لوٹ لیا

کارسواروں نے نوجوان کو اغوا کر کے لوٹ لیا

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)کار سوار 5 مسلح افراد نے نوجوان محمد احسن ریاض کو اغوا کر لیا، اغوا کار اسے مختلف مقامات پر یرغمال بنا کر پھرتے رہے اور۔۔۔

 پھر ویران جگہ پر لے جا کر گن پوائنٹ پر 5 لاکھ 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور اسے تھانہ اے ڈویژن فیروزوالہ کے علاقے میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے ۔ ملزموں نے گن پوائنٹ پر محمد احسن ریاض کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بھی رقم بینک سے نکلوائی ۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد احسن ریاض کا تعلق علاقہ چوہنگ سے ہے جس کو جوبلی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا ، اس بارے میں تھانہ چوہنگ پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں