سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ریکارڈ طلب

سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ  کرنے کیلئے ریکارڈ طلب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ منگوا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مڈل سکولوں کو ہائی اور ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے سکولوں سے ایس این ای مانگ لی۔ایس این ای میں اساتذہ اور کمروں کی تعداد سمیت سکول کے بجٹ کا ریکارڈ مہیا کیا جائے گا،سکولوں میں بچوں کی موجودہ تعداد،اخرجات کا تخمینہ اورفروغ تعلیم فنڈ کا ریکارڈ بھی مہیا کرنا ہوگا۔ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 اپریل تک ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہونگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں