آرگنائزڈ کرائم یونٹ ٹاؤن شپ میں تقسیم مال مسروقہ

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ٹاؤن شپ میں تقسیم مال مسروقہ

لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹرز ٹاؤن شپ میں تقسیم مال مسروقہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے ہمراہ ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف نے ملزمان سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کیا،ڈی آئی جی عمران کشور نے ہمراہ ڈی ایس پی چودھری فیصل شریف مال مسروقہ تقسیم کیا۔ ڈی ایس پی چودھری فیصل شر یف نے کہا کہ ڈیفنس کے علاقے میں نقب زنی کی واردات کے 10 لاکھ روپے اورطلائی زیورات ملزموں سے برآمد کرکے مدعی شوکت جاوید کے سپرد کیے۔ ڈی آئی جی عمران کشو ر نے کہا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہورقانون شکن عناصر کیخلاف مسلسل سرگرم عمل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں