ہسپتالوں میں کرپشن، مزید 7 ملازم معطل، انکوائری کا آغاز

ہسپتالوں میں کرپشن، مزید 7 ملازم معطل، انکوائری کا آغاز

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور سمیت پنجاب کے ہسپتالوں میں کرپٹ مافیا کے خلاف ایکشن کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مزید 7 ملازم کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔

لاہور کے ہسپتالوں سے چار جبکہ گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ڈی جی خان سے تین افراد معطل کئے گئے ہیں۔ لاہور نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال سے سٹور کیپر محمد جمیل، کمپیوٹر آپریٹر ذیشان صدیقی، لیبارٹری اسسٹنٹ سجاد گل اوروارڈ بوائے وقار خلیل کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان سے سپرنٹنڈنٹ ضیا اللہ، انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز فیصل آباد سے سینئر ٹیکنیشن مجاہد حسین اورگوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال سے آفس سپرنٹنڈنٹ عرفان صدیقی کو بھی معطل کردیا گیا۔ تمام ملازمین کو ہسپتال و انسٹی ٹیوٹ کی حدود میں داخلے سے منع کردیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں