گڑھی شاہو چوک پر فلائی اوور، انڈر پاس بنانیکا فیصلہ

گڑھی شاہو چوک پر فلائی اوور، انڈر پاس بنانیکا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو چوک کے مقام پر فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، گڑھی شاہو چوک میں ایک فلائی اوور اور ایک انڈر پاس بنایا جائے گا۔۔۔

 کینال روڈ سے براستہ علامہ اقبال روڈ ریلوے سٹیشن کی جانب سے فلائی اوور کی تجویز بھی دی جائے گی، ریلوے سٹیشن سے براستہ علامہ اقبال روڈ کینال روڈ کی جانب انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، گڑھی شاہو چوک میں واقع چار ٹریفک سگنلز کو ختم کر دیا جائے گا، فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کے لیے تین ارب 80 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، علامہ اقبال روڈ پر دو لین کا فلائی اوور اور دو لین کا انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر کے لیے دو ارب 80 کروڑ روپے تخمینہ کا پراجیکٹ بھی پیش کیا جائے گا، جناح ہسپتال سے کریم بلاک جانے والی سڑک پر انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، کریم بلاک چوک میں ایڈگریڈ کے ذریعے ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا، انڈر پاس کی تعمیر کے لیے اراضی ایکوائر نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں