وزیرصنعت سے چپ مینوفیکچرنگ کمپنی کے وفد کی ملاقات

وزیرصنعت سے چپ مینوفیکچرنگ کمپنی کے وفد کی ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈمیں چین کی چپ مینو فیکچرنگ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔

چینی کمپنی نے چپ اور دیگر کارڈز کی مینو فیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی کمپنی ایکس ایچ سمارٹ ٹیک لمیٹڈ کیانڈریو لی آنگ نے کہا کہ ہمارا گروپ پنجاب میں چپ مینو فیکچرنگ کا پلانٹ لگانا چاہتا ہے، اس لئے بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین دی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں