تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر دلاسے نہیں دیں گے:رانا سکندر

تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر دلاسے  نہیں دیں گے:رانا سکندر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا وزیر اعظم کی قیادت میں جلد تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے۔

ہم گزشتہ 76 سال کی تعلیمی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر پچھلی حکومت کی طرح دلاسے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفٹر نون سکول پروگرام کے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اساتذہ نے صوبائی وزیر کو تنخواہوں، پروموشن اور آفٹرنون سکولز کو درپیش چیلنجز سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں