گورنر پنجاب سے کرغزستان کے اعزازی قونصل کی ملاقات

گورنر پنجاب سے کرغزستان کے اعزازی قونصل کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کے وسیع مواقع موجود ہیں،اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ مہر کاشف یونس نے بتایا پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس اگلے ماہ لاہور میں ہو گی ۔دریں اثنا گورنر محمد بلیغ الرحمن نے یوم مئی کے موقع پر پیغام میں کہا ملک کی معاشی ترقی اور اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کا کلیدی کردار ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں