مزدور کے خون پسینے سے معیشت بحال:عبدالعلیم خان

مزدور کے خون پسینے سے معیشت بحال:عبدالعلیم خان

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے یوم مئی پر پیغام میں کہا وہ وطن عزیز کے ہر محنت کش،مزدور اور ہنر مند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔۔

 جو مشکل ترین حالات میں بھی اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا مزدور کا خون پسینہ ہی ملکی نظام معیشت کو بحال اور فعال رکھتا ہے ، آج کے دن ہمیں مز دوروں کی خوشحالی، معیشت کی بحالی کے سنہرے اصول کو اپنانا ہوگا اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی راہ نکالنی ہوگی۔ دریں اثنا ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا مزدور ہمارا فخر اور معاشرے کا حسن ہیں کیونکہ ان کے خون پسینے سے ہر شعبے کا پہیہ چلتا ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا وہ پنجاب اسمبلی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی آواز بلند کرنا پسند کریں گے اور اُن کے حقوق کے لئے ہر فورم پر اُن کا ساتھ دیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں