سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی سی کاڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کیا

سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی سی کاڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے ڈپٹی کمشنر ایم عمیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی ٹراما سینٹر سمیت تمام تر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2 ماہ تک میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی بلاک کو مکمل فعال کر دیا جائے گا۔ کارڈیک بلاک میں کیتھ لیب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،رواں سال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مکمل ریویمپنگ ہو جائے گی۔ سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پبلک سروس ڈیلوری کو بہتر بنا رہے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ نے دسمبر 2024 تک ایم ار آئی مشین کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔بعد ازاں سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال میں وارڑز کے وزٹ کے دوران مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور تمام سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں