ایل ڈی اے پلاٹوں کا نیلام عام 15 مئی کوہو گا

ایل ڈی اے پلاٹوں کا  نیلام عام 15 مئی کوہو گا

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے آکشن بارے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آکشن نے آئندہ آکشن بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایل ڈی اے پلاٹوں کا نیلام عام 15 مئی کو دن 10 بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔نیلام عام میں پارک اینڈ رائیڈ پلازہ، گلبرگ کا (فرسٹ فلور)،ایل ڈی اے ایونیو ون میں واقع پٹرول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری نیلام کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔ جوہر ٹاؤن،آرکیٹیکٹ اینڈ انجینئر ز کوآپریٹو سوسائٹی اور فیصل ٹاؤن کی ایجوکیشن سائٹس نیلام عام کے لئے پیش کی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں