(ن) لیگ کسانوں کو ساتھ لیکر چلے گی:سپیکر پنجاب اسمبلی

 (ن) لیگ کسانوں کو ساتھ لیکر چلے گی:سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے پاکستان کسان لیبر پارٹی اور آل پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

کسان لیبرپارٹی کی قیادت چیئرمین مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ جبکہ آل پاکستان کسان اتحاد کی قیادت ظفر عباس لک نے کی، ملاقات میں کسانوں کے مسائل اور گندم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ نے کسانوں کے حق میں قرارداد لانے اور کسانوں کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا، چیئرمین کسان لیبر پارٹی نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو کسانوں کیساتھ ملکر چارٹر آف ڈیمانڈ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کسان لیبرپارٹی اور آل پاکستان کسان اتحاد کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبائی سطح پر (ن) لیگ کسانوں کو ساتھ لیکر چلے گی۔گندم کی خریداری نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پر کسان سخت پریشان ہیں، امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں