سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و دیگر افسروں کا امتحانی مرکز کا دورہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون پنجابی کا پرچہ ہوا۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ محمد اعظم ،کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں ،ایڈیشنل ڈی پی آئی کالج احسن مختار نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار و یمن پھولنگر سنٹر کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا گیا،سنٹر بورڈ قوانین کے مطابق چل رہا تھا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے کنٹرولر امتحانات اور سپرنٹنڈنٹ سنٹر کو شاباش دی۔