600نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی

 600نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے لاہور اور صوبہ بھر میں 600 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دیدی۔

پنجاب حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سفارشات پر منظوری دی، بسوں کی خریداری کے لئے 50ارب روپے کا بجٹ نئے مالی سال میں مختص ہو گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز بسوں کی خریداری پر تخمینہ حکومت کو پیش کیا تھا، لاہور کے لئے 300نئی بسیں خریدی جائیں گی ، لاہور کے لئے 27الیکٹرک بسیں بھی خریدی جائیں گی۔ صوبائی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے مختلف روٹس پر یہ بسیں چلائی جائیں گی، لاہور کو مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد بسوں کی ضرورت ہے، ابتدائی طور پر صرف 300نئی ماحول دوست بسیں خریدی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں