اے پی ایس میموریل سکول میں فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح

 اے پی ایس میموریل سکول میں فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں پنجاب کی پہلی فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا۔

وزیر تعلیم نے کہا پنجاب میں بننے والی پہلی آئی ٹی سٹی میں دو سے تین ماہ کے دورانیہ پر مشتمل جدید آئی ٹی کورسز مفت کر ائے جائیں گے ۔ داخلہ لینے والے افراد کو ایمازون، گرافکس، دراز، وال مارٹ سمیت دیگر کورسز بلامعاوضہ کر ائے جائیں گے جبکہ کورسز مکمل کرنے والوں کا ٹیسٹ لینے کے بعد سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے ۔ ان سنٹرز کو مرحلہ وار پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے ملاقات کی۔پنجاب کی تعلیمی ترقی، ٹیچر ٹریننگ، سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو ا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے تعلیمی تجربات پنجاب پر لاگو کئے جائیں گے ،پنجاب میں خواندگی کی شرح کو سو فیصد پر لانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں