استاد کے قتل کے ملزم 3 روز میں گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج:پنجاب ٹیچرز یونین

استاد کے قتل کے ملزم 3 روز میں گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج:پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چودھری سرفراز، رانا لیاقت علی، سعید نامدار، محمد علی، میاں ارشد، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ، مصطفی سندھو، آغا سلامت، اسلم گھمن، رانا الیاس و دیگر نے کہا۔۔۔

 پولیس گورنمنٹ ہائی سکول سنٹرل ماڈل سمن آباد کے ٹیچر ڈاکٹر فاروق اعظم کے قاتل گرفتار کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے اساتذہ برادری میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ اگر 3 دن کے اندرقاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب ٹیچرز یونین لاہور میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں