سی پیک منصوبے کے دوسرے فیز کا جلدآغاز ہوگا:چینی قونصل جنرل

سی پیک منصوبے کے دوسرے فیز کا  جلدآغاز ہوگا:چینی قونصل جنرل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا چین پاکستان راہداری منصوبے کے دوسرے فیز کا آغاز جلد ہوگا جو خطے کے عوام کیلئے خوشحالی کا باعث بنے گا۔

وہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمونیکیشن سٹڈیزکے زیر اہتمام ‘پاکستان اور چین کے 73 سالہ سفارتی تعلقات’پرحمید نظامی ہال میں قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر نوشینہ سلیم، صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور، ڈاکٹر محمود الحسن، پروفیسر ڈاکٹر میاں حنان،پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، فیکلٹی ممبران اورطلبانے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں