وزیر بلدیات کا شہر خاموشاں میں سہولیات کا جائزہ

وزیر بلدیات کا شہر خاموشاں میں سہولیات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کاہنہ میں محکمہ بلدیات کے زیر انتظام جدید سہولیات کے حامل قبرستان \"شہر خاموشاں\" کا دورہ کیا۔

شہر خاموشاں اتھارٹی کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ماریہ طارق نے صوبائی وزیر کو سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ذیشان رفیق نے شہر خاموشاں میں میت کے اندراج، غسل، نماز جنازہ اور تدفین کے طریقہ کار کی تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے کہا معمولی فیس میں تدفین و تکفین کے مشکل مراحل طے پانا چھوٹی سہولت نہیں۔ انہوں نے اتھارٹی میں سٹاف کی تفصیل بھی طلب کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں