پنجاب یونیورسٹی :طلبہ کا وی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پنجاب یونیورسٹی :طلبہ کا وی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی طلبہ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری کے طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج فیسوں میں بھاری اضافے کے خلاف کیا گیا۔فیسوں میں اچانک 14 سے 15 فیصد سے زیادہ اضافہ کردیا گیا ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اضافہ نا قابل برداشت ، فوری واپس لیا جائے ۔پہلے سمسٹر میں ساٹھ ہزار فیس جمع کرائی، اب ستر ہزار کردی گئی ،پہلے سمسٹر میں ایڈمیشن فیس بھی شامل ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں