سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران 9 نکاتی ایس او پیز جاری

سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات  کے دوران 9 نکاتی ایس او پیز جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران 9 نکاتی ایس او پیز جاری کر دیئے۔

بتایا گیا ہے کہ جاری کئے گئے ایس او پیز کے مطابق تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کے دوران ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور کا عملہ حاضر رہے گا۔ ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ بچوں پر تشدد نہیں کیا جائے گا۔ دوران ڈیوٹی خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد کو معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں