واسا: 4 کروڑ کے تار 3 سال سے نیلام نہ ہوئے: پی اے سی نے انتظامیہ کو طلب کرلیا

واسا: 4 کروڑ کے تار 3 سال سے نیلام نہ ہوئے: پی اے سی نے انتظامیہ کو طلب کرلیا

لاہور(شیخ زین العابدین)واسا میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، واسا نے تانبے کے 27 ہزار 988 کلو گرام تاروں کو نیلام نہ کیا، کھلے آسمان تلے تانبے کی تاریں پھینک کر چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔۔۔

 مالی سال 2022-23 میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات سامنے آگئے ، واسا نے چار کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کی تاروں کو تین سال تک نیلام نہ کیا، لاہور نیوز واسا میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تفصیلات سامنے لے آیا، آڈیٹر جنرل نے واسا کے غیر مطمئن جواب پر کیس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ارسال کر دیا، دستاویزات کے مطابق مالی سال میں شعبہ پی اینڈ ایس نے نیلامی نہ کرکے خزانے کو چار کروڑ 19 لاکھ 82 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا، شعبہ پی اینڈ ایس نے سوڈیم خریدنے کے لیے 41 لاکھ 99 ہزار روپے کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی۔ مالی سال میں شٹرنگ کی مد میں ہونے والی ادائیگیوں میں ٹھیکیدار کو نوازا گیا. شٹرنگ کی مد میں خلاف قانون 52 لاکھ 94 ہزار روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں. شعبہ ڈی سی ٹو نے بھی کانٹی جنسی کی مد میں ٹھیکیدار کو نوازا، ڈی سی ٹو نے کانٹی جنسی کی مد میں 17 لاکھ 4 ہزار روپے زائد ادا کیے ، مالی سال 2019-20 میں گنج بخش ٹاؤن نے 72 لاکھ 90 ہزار روپے کی خلاف قانون ادائیگی کی، راوی ٹاؤن کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیوں میں 21 لاکھ 92 ہزار روپے کی وضاحت نہ دی گئی ۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واسا انتظامیہ کو طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں