ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے 30 اور کالج کے 20 شعبہ جات میں بھرتیاں کی جائیں گی۔۔۔

 خواہشمند اساتذہ 10 جون تک اپنی درخواستیں یونیورسٹی میں جمع کراسکتے ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے سائیکالوجی، اپلائیڈ سائیکالوجی، سٹیٹسٹکس، مارکیٹنگ، انفارمیشن مینجمنٹ،  مینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنس، فزکس، ٹیکسٹائل ڈیزائن، فوڈ سائنسز، ٹیکنالوجی، ہیومن ڈویلپمنٹ، انٹیریئر ڈیزائن، گیم ڈیزائن، اسلامیات، میتھمیٹکس، فیشن ڈیزائننگ، انگلش، سوشیالوجی، پاکستان سٹڈیز، پولیٹیکل سائنس میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں