جوہر ٹاؤن میں مبینہ 290 قبضے کے پلاٹوں پر تعمیرات

جوہر ٹاؤن میں مبینہ 290 قبضے کے پلاٹوں پر تعمیرات

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی مبینہ غفلت اور کوتاہی کے سبب جوہر ٹاؤن میں 290 قبضے کے پلاٹوں پر تعمیرات ہوئی۔

 روزنامہ دنیا تفصیلات سامنے لے آیا۔ایل ڈی اے کو بغیر کوئی دستاویزات جمع کرائے، قبضہ مافیا نے ایک سے تین منزل تک عمارتیں تعمیر کرلیں، لاہور نیوز پلاٹوں پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کی تفصیلات سامنے لے آیا، جوہر ٹاؤن میں بغیر نقشہ منظوری اور بغیر دستاویزات کے 290 سگنل سٹوری ،ڈبل سٹوری اور ٹرپل سٹوری املاک تعمیر ہوئیں، جوہر ٹاؤن میں سنگل سٹوری 62 عمارتیں،ڈبل سٹوری 208 اور ٹرپل سٹوری 67 عمارتیں بغیر نقشہ تعمیر ہوئیں، جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 21 اے ، 347اے ،اے بلاک اور 207 بی ون پر قبضہ کرکے بغیر نقشہ سنگل سٹوری عمارت تعمیر ہوئی، جوہر ٹاؤن سی ون بلاک میں پلاٹ نمبر 48،49،93 اور 94 پر سگنل سٹوری عمارت تعمیر ہوئی، جے ون بلاک میں پلاٹ نمبر 52،53،99 ڈی ،177 ، 213 اور 213 اے پر بھی قبضہ کرکے عمارتیں تعمیر کی گئیں، جوہر ٹاؤن اے بلاک کے پلاٹ نمبر 332 اور 20 پر قبضہ کرکے ڈبل سٹوری عمارت تعمیر کر لی گئی، بی بلاک میں پلاٹ نمبر 87 اے ،560 ، بی ون بلاک میں پلاٹ نمبر 2 پر بھی قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں