صدر و چیئرمین ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن نوکری سے برخاست

صدر و چیئرمین ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن نوکری سے برخاست

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن لاہور کے صدر و چیئرمین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ڈینگی ورکرز نے عرصہ ایک سال سے اپنے کورونا اور پولیو کمپین کے بقایا جات کے لیے احتجاجی مہم شروع کر رکھی تھی اور گزشتہ سال محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں احتجاج کے دوران ان ورکرز سے ایم او یو سائن کرکے احتجاج ختم کرایا گیا جس پر آج تک عمل درآمد ہوسکا اور ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن کے دونوں عہدیداروں کو نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ ان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی دیگر ہسپتالوں میں کارروائیوں کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور بھی حرکت میں آگئی اور بقایا جات مانگنے والے ورکرز کے دو لیڈران کو سزا سناتے ہوئے نوکری سے نہ صرف برخاست کردیا گیا بلکہ ان کے خلاف ڈی ڈی ایچ او سمن آباد ٹاؤن نے احتجاج کے دوران گھیراؤ کرنے کا مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن لاہور کے صدر ریاض گھمن اور چیئرمین توقیر احمد کے خلاف رموول فرام سروس کے آرڈر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے، دونوں ملازمین پولیو مہم کو متاثر کرنے میں ملوث ہیں، دونوں ملازمین پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ڈینگی ورکرز کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ہمارے 22کروڑ روپے بقایا جات دینے ہیں، بقایا جات مانگنے کے احتجاج پر بہانہ بنا کر سروس سے فارغ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں