عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس جوش وخروش سے منایا گیا

عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس جوش وخروش سے منایا گیا

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ عوامی تحریک کے عہدیداروں و کارکنان نے کیک کاٹے اور نظام بدلو سیمینار منعقد کئے۔

رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ نظام ریاست پاکستان کو ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور کررہا ہے ۔ اس نظام نے قوم کے اندر نفرت پیدا کی اور قوم کو تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزاررہا ہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کراچی میں ایک پروقار تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین و قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے ۔ جب قانون سب کے لئے برابر ہو گا تو ہر شخص کو امن اور اطمینان حاصل ہو گا۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں منعقدہ تقاریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قوم کو یہ شعور دیا کہ اگر ترقی چاہتے ہو تو اس فرسودہ نظام سے جان چھڑا لو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں