چودھری عاشق علی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے نئے چیئرمین مقرر

چودھری عاشق علی آل پاکستان اخبار  فروش فیڈریشن کے نئے چیئرمین مقرر

لاہور(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداروں کا اجلاس اخبار مارکیٹ اسلام آباد میں زیر صدارت تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے سب اراکین کی متفقہ رائے سے چودھری عاشق علی کو آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کا چیئرمین مقرر کیا۔ اس موقع پر ٹکا خان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح چوہدری عاشق علی نے ماضی میں اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ،ہم امید کرتے ہیں کہ چیئرمین بننے کے بعد بھی وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اخبار فروشوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں