ہر فورم پرہتک عزت بل کی مخالف کریں گے:احمد خان بھچر

ہر فورم پرہتک عزت بل کی مخالف کریں گے:احمد خان بھچر

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے لاہور پریس کلب کا درہ کیا۔دورہ میں ارکان پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ، شیخ امتیاز اور قانونی ماہر ابوذر سلمان نیازی بھی موجود تھے۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد، عابد حسین اور سید بدر سعید نے معزز مہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ اپو زیشن لیڈر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہتک عزت بل مخصوص ذہنیت کی عکاسی ہے جوذہنوں کو سلب کرنے کے لیے بل پیش کیا گیا،ہر فورم پر اس بل کی مخالف کریں گے، اس کو ہم ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ رات کی تاریکی میں کالاقانون پاس کیاگیا، ہم پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بائیکاٹ کریں گے، پروگرام کے اختتام پر معزز مہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے ۔دریں اثنا بنگلہ دیش ہائی کمیشن اسلام آباد کے پریس قونصلر محمد طیب علی نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہاگیا۔ اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ بنگلہ دیشی پریس قونصلر نے کہاکہ لاہورپریس کلب بین لااقوامی شہرت کا حامل پریس کلب ہے اور میرے لئے اعزازہے کہ آج میں یہاں دورے پر آیا ہوں۔ ارشد انصاری نے کہاکہ بنگلہ دیش اور پاکستان دو اسلامی برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے لئے نیک جذبات رکھتے ہیں۔ معززمہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں