جنرل ہسپتال میں نیا شعبہ اورل اینڈ میکسیلو فشل قائم

جنرل ہسپتال میں نیا شعبہ اورل اینڈ میکسیلو فشل قائم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال میں منہ، چہرہ اور جبڑوں کے علاج کیلئے نیا شعبہ قائم کردیا گیا۔

مریضوں حادثات کے نتیجے میں منہ، چہرے اور جبڑوں کے فریکچر سمیت منہ اور چہرے کے کینسر اور بناوٹی نقائص کے علاج معالجے اور آپریشن کے لئے حکومت پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال میں نیا شعبہ\" اورل اینڈ میکسیلو فشل \" قائم کر دیا ہے جس کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ گریڈ 20کے پروفیسر ارمغان اسرار مرزاہوں گے ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل الفرید ظفر نے کہا کہ جنرل ہسپتال ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے پورے ملک میں شہرت اور اہمیت کا حامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں