اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جااستعمال روکنے کا عندیہ

 اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جااستعمال روکنے کا عندیہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میں اینٹی بائیوٹک اور نشہ آور ادویات کا بے دریغ استعمال پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نے پنجاب بھر میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال کو روکنے کا عندیہ دے دیا۔

اس سلسلہ میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال سے دنیا بھر میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ ان ادویات کے بے جا اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر استعمال روکنے کے لئے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن، ڈریپ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت کا ڈرگ کنٹرول ونگ پنجاب، پی ایچ سی، ڈریپ سے مشاورت کرکے ایک ہفتہ کے ندر سفارشات مرتب کرے گا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ان سفارشات کو حتمی منظوری کے لئے اعلیٰ حکام کو پیش کیا جائے گا۔ میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک، نشہ آور ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سفارشات کی منظوری کے بعد پنجاب میں ان ادویات کے استعمال کو روکنے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں