ٹیپا کو پارکنگ قوانین کے تحت کیسز کا جائزہ لینے کی ہدایت

ٹیپا کو پارکنگ قوانین کے تحت کیسز کا جائزہ لینے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں پیش کردہ کیسز کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ نے اپنے اپنے زون کے کیسز پیش کیے۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے، پٹرول پمپ، بحالی سنٹر، جم، انڈور سپورٹس و ہیلتھ فیسلیٹی سمیت دیگر کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹیپا پارکنگ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیسز کا از سر نو جائزہ لے ۔ طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کیسز پیش کرنے سے قبل متعلقہ اداروں کے این او سیز یقینی بنائے جائیں۔ اجلاس میں منظور شدہ کیسز کے لینڈ یوز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ غیر قانونی کمرشلایزیش اور لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ قوانین پر سختی سے عملدرامد کرانے کے لیے لینڈ یوز قوانین میں بہتری لائیں گے ۔ کاروباری افراد کی سہولت کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملداری انتہائی ضروری ہے ۔ اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اور ڈائریکٹر لا کی شرکت۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں