خصوصی طلبہ کو سہولتیں دینا اولین ترجیح:گورنر پنجاب

خصوصی طلبہ کو سہولتیں دینا اولین ترجیح:گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خصوصی طلبا و طالبات کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین تر جیح ہے۔

یہ بات انہوں نے ضلع اٹک کے پنڈی گھیب میں سپیشل ایجو کیشن سکول کے دورے کے موقع پر کہی۔سکول کے دورے کے دوران ملک ریاست علی سدریال، اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان،ایس ڈی پی او پنڈ گھیب اصغر گورایہ،پرنسپل غزالہ یاسمین اور دیگر متعلقہ افسرا ن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وہ خود حکو متی سطح پر سکول کی بہتری کے لیے کاوشیں کریں گے ۔خصو صی طلبا وطا لبات ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔گورنر نے سکول کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ملک ریاست علی سدریال نے گورنر پنجاب کی جانب سے سکول کو پانچ لاکھ روپے عطیہ کر نے کا اعلان کیا۔ سکول کی پرنسپل غزالہ یاسمین نے گورنر پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنرل (ر)عارف کے بھرپورتعاون اورحوصلہ افزائی سے یہ سپیشل ایجوکیشن سکول پنڈگھیب دوکروڑروپے کی لاگت سے 2022 میں قائم ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں